نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ملک کو منشیات سے پاک بنانے لیے حکومت پابند عہد ہے ۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مشترکہ آپریشن میں تین ہزار کلو منشیات کی ضبطی پر سوشل میڈیا پر شائع پوسٹ میں امیت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری ایجنسیوں نے آج بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں۔ ملک اور بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی سب سے بڑی ضبطی کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ این سی بی، بحریہ اور گجرات پولس کے مشترکہ آپریشن میں 3132 کلو منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ملک کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے اس کامیابی پر این سی بی، بحریہ اور گجرات پولیس کو مبارکباد بھی دی۔