ممبئی تا احمد آباد پہلی پرواز ،جیوتر ادتیہ سندھیا نے جھنڈی دکھائی
ممبئی: سستے اور کم لاگت ہوائی سفر والی ایک اور نئی انڈین ائیر لائن اکاسا ائیر نے آج سے اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔اکاسا ائیر کی پہلی پرواز اندرون ملک کے لیے تھی، پرواز کیو پی 1101 ممبئی سے احمد آباد سیکٹر پر چلائی گئی، اکاسا ائیر کی پہلی پرواز اتوار 7 اگست کو مقررہ وقت سے 29 منٹ کی تاخیر سے صبح 10 بجکر 34منٹ پر ممبئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوئی جو 48 منٹ کی مسافت طے کرکے 11بجکر22منٹ پر منزل پر پہنچی، اس پرواز کے لیے نیا بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ استعمال کیا گیا۔ اکاسا ائیر کے مالک ہندوستان کے ارب پتی تاجر راکیش جھنجھن والا ہیں جنہوں نے ہندوستانیوں کے لیے سستے اور کم لاگت کے ہوائی سفر کے لیے ایس این وی ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت اکاسا ائیر دسمبر 2021 میں قائم کی تھی جس کا ہیڈکوارٹر ممبئی میں ہے۔شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھائی۔