ملک کی عوام نے ثابت کردیا کہ کوئی بھی دستور کو کمزور نہیں کرسکتا: مولاناارشد مدنی

,

   

کلکتہ: شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں نوجوانوں و خواتین کے احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہوئے جمعیہ علماء ہند کے صدر مولاناسید ارشد مدنی نے کہا کہ یہ نوجوان لڑکے لڑکیاں ملک کے دستور کو بچارہے ہیں اور حکومت ان کے اس احتجاج کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

مولانا ارشد مدنی مغربی بنگال میں دستور بچاؤ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے وقت کانگریس قیادت نے مذہبی جماعتوں کو یقین دلایا تھا کہ ہندوستان کیا آزادی کے بعد ملک کا دستور سیکولر ہوگا جس میں ملک میں کے ہر ایک باشندے اور شہریوں کو یکساں حقوق اور مواقع حاصل ہوں گے۔