ملک کےلیے اصل چیز بھائی چارہ اور محبت ہے:مولانا سید سلمان حسینی ندوی

,

   

ایودھیا تنازعہ کے فیصلے کے مدنظر مولانا کے تاثرات۔

فیصلہ اصل میں اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، اور زمین پر فیصلہ انسان کرتے نظر آتے ہیں، سپریم کورٹ کا آج جو فیصلہ آیا ایک ایسے مسئلہ میں جس میں 25 سال عدالت کی نظر ہوگئے، ہائی کورٹ کاایک فیصلہ ایا تھا 2010 میں، اور پھر سپریم کورٹ میں گیا اور سپریم کورٹ نے آج 9نومبر 2019 کو صبح 10:30 بجے اپنا تاریخی فیصلہ سنانا شروع کیا۔

یہ فیصلہ وہ ہے جسکے بارے میں میں نے پہلے سے پیشنگوئی کر لی تھی، ملک کے حالات پر میں نے شروع سے نگاہ رکھی اور اس بات کی کوشش کی کہ ہمارے اس ملک کی اور پوری دنیا کی سب سے بڑی ضرورت امن ہے، شانتی ہے، سلامتی ہے اور یہ کہ آپس میں مسئلہ طئے کیے جائیں۔ اسی کو لے کر میں شری شری روی شنکر سے مل کر ایک سال قبل میں نے شروع کی تھی۔

https://youtu.be/LQaR11KozYU