نئی دہلی: شمالی ہند سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں اس وقت شدید سردی کا قہر جاری ہے۔ پہاڑوں پر جاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ اس درمیان سرد اور گھنے کہرے نے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی سمیت اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں ہفتہ کو دن بھر دھند چھائی رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتہ سے شمال میں برفباری کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ آگے بھی جاری رہ سکتا ہے۔