ملک کے حالات کیسے بدلیں گے؟ مولانا سید شعیب حسینی ندوی صاحب

   

ملک کے حالات کیسے بدلیں گے؟

مولانا سید شعیب حسینی ندوی صاحب

مولانا نے ایک بیان میں بھارت کے موجودہ حالات کے بارے میں کہا کہ۔

اگر بھارت میں ہم نبی کریم ﷺ کی زندگی ، آپ کی دعوت اور آپ کا صحیح پیغام کو پورے ملک کے سامنے رکھا ہوتا تو آج ہم اس پوزیشن میں ہوتے جس پوزیشن میں ہم ہیں، یہ مار ہم نے اپنے کو خود ماری ہے، ہم نے اپنے پیر ہر کلہاڑی خود چلائی ہے، آج ایک مسجد کو ہم روتے ہیں، آج ہم اپنے چند مسائل پر رونے روتے رہتے ہیں، مگر ہم مثبت طور پر، منصوبہ کرکے اور ہدف کو سامنے کرکے آگے نہیں آتے، مصیبت یہاں پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلوں کی شکایت کرنا جائز ہے، مگر اسکے حل کےلیے اگے بڑھنا فرض ہے، جو مسائل پیش آرہے ہیں جو حالات ہیں ، جس طرح سے مسلمانوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، جو حالات پیش آرہے ہیں اس میں ہم مثبت سوچ کے ساتھ دعوت کے پیغام کو لے کر حضور اکرم ﷺ کی سیرت کو سامنے رکھ کر اپنے اگے منصوبہ اگر نہیں تیار کریں گے ، اورگنائزیشن، تنظمیں قائدین اگر تنہا تنہا اپنا محاسبہ نہیں کریں گے تو خدا کی قسم حالات نہیں بدلیں گے۔

مزید سننے کےلیے اس لنک پر کلک کریں۔

YouTube video