ملک کے عام انتخابات میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی

   

ورنگل میں جلسہ عام سے ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا اور دیگر قائدین کا خطاب
ورنگل ۔ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں کانگریس پارٹی امیدوارہ کڈیم کاویہ کی تائید میں ریاستی وزیر جنگلات، انڈومنٹ کونڈہ سریکھا کی صدارت میں جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر سابق ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر و رکن اسمبلی اسٹیشن گھن پور کڈیم سری ہری، سابق ایم ایل سی کونڈا مرلی دھر راؤ و دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حکومت بننا یقینی ہے۔ ورنگل پارلیمنٹ بی جے پی امیدوار آروری رمیش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اراضی قبضہ کرنے والوں کو ورنگل کی عوام اچھا سبق سکھائے گی۔ پارلیمانی انتخابات کے بعد بی آر ایس کے عملاً ختم ہونے کا امکان ہے۔ حلقہ اسمبلی ورنگل ایسٹ سے کانگریس پارٹی امیدوار کڈیم کاویہ کو 50 ہزار کی اکثریت دلائیں گے۔ ملک کے اگلے وزیر اعظم راوہول گاندھی ہوں گے۔ کانگریس پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے گھر گھر مہم چلائی جارہی ہے۔ پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کیا گیا ہے۔ کانگریس کے کارکنوں کے جوش کو دیکھنے پر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کڈیم کاویہ کی جیت یقینی ہے۔ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد 100 دنوں کے اندر 5 ضمانتوں پر عمل کیا ہے اور اگست میں کسانوں کے لئے 2 لاکھ قرض معاف بھی کریں گے۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی نے ملک کے عوام کی مشکلات کو قریب سے دیکھا ہے۔ ہم کو عوام کے درمیان رہنے والے وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔ ملک کی عوام نے اپنا ذہن بنالیا ہے۔ انڈیا اتحاد کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کا اس موقع پر کانگریس قائدین محمد ایوب، سید وسیم، سابق کارپوریٹرس محمد صادق، یعقوب پاشاہ، محمد امیر پاشاہ، شیخ سمیر، محمد خورشید، محمد حسین سوشل میڈیا انچارج ستار و دیگر موجود تھے۔