چندی گڑھ : پنجاب پولیس نے اہم کاروائی میں ملک میں دو پاکستانی ایجنٹس کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر فوجی علاقوں اور فضائیہ کے اڈوں کی تصاویر و خفیہ معلومات دشمن ملک کو بھیج رہے تھے۔ہندوستانی فوج سے متعلق خفیہ معلومات دشمن ملک کو لیک کرنے والوں کی شناخت پلک شیر اور سورج کے طور پر کی گئی ۔ وہ جیل میں قید ہرپریت سنگھ کیلئے کام کرتے تھے۔ یہ دونوں مبینہ پاکستانی انٹلی جنس کارندوں سے رابطے میں تھے۔پولیس نے بتایا کہ ان دونوں نے قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرتے ہوئے انتہائی خفیہ معلومات و دستاویز دشمن ملک کو شیئر کی تھیں۔ حکام نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔