ملک کے 96.6 فیصد علاقے میں بینکنگ سروس

   

نئی دہلی: ملک کے 96.6فیصد علاقے میں بینکنگ سروس موجود ہے اور اس کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔وزیر مملکت برائے خزانہ بھگونت کراد نے منگل کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ مختلف بینکوں نے ملک کے دور دراز علاقوں اور دیہی علاقوں تک پہنچنے کے لیے بینک کرسپانڈنٹ قائم کئے ہیں۔ بعض بینکوں نے بینک سکھی کا تقرر بھی کیا ہے ۔ ان کے ذریعے بینکنگ خدمات کو ملک کے دور دراز علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے ۔ کراڈ نے بتایا کہ مالی بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف افسران اور ملازمین کا تقرر کیا گیا ہے اور بینکوں کی مدد سے مختلف مقامات پر بیداری کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں۔