ملک گیر پیمانے پر این ار سی کے نفاذ کے حکومت کے اقدام پر اسدالدین اویسی نے مذمت کی

,

   

اے ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی۔ اور این ار سی کو لے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اس اسکیم کو ’پہاڑ کھودا اور نکلا چوہا‘ کے نام سے موسوم کیا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ مسٹر مودی چاہتے ہیں کہ ہر ایک کو ایک بار پھر قطار میں کھڑا ہو تاکہ وہ اپنی شہریت قائم کریں۔ 

انہوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ اقلیتی کمیٹیوں کے ممبران کو حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

مزید کہا کہ پوری دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں ہے جو اپنے شہریوں کو اس طرح مشکلات میں ڈالتے ہیں، اور حکومت نے اسام حکومت کو اس کی پوری ذمہ داری دی ہے۔