نئی دہلی /اکرا: گھانا نے منگل کو ملیریا کے خاتمے کے لیے قومی حکمت عملی منصوبہ شروع کیا۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں اس مہلک بیماری کو ختم کرنا ہے ۔گھانا کے وزیر صحت کواکو اگئیمان منو نے کہا کہ، 2024-2028 ملیریا کے خاتمے کے اسٹریٹجک پلان میں ملیریا سے پاک گھانا کے لیے ایک جامع روڈ میپ شامل ہے ۔ منو نے کہاکہگھانا میں ملیریا سے متعلق اموات ناقابل قبول ہیں۔ درحقیقت، آج کسی کو بھی ملیریا سے نہیں مرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ گھانا کے پاس ملیریا کے خاتمے کے لیے درکار سائنس، آلات اور انسانی وسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مضبوط تعاون، قیادت اور حکمت عملی کے ساتھ ملیریا کا خاتمہ ممکن اور قابل حصول ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے گھانا، لائبیریا، گیمبیا اور سیرا لیون کے لیے ملٹی کنٹری ایکشن آفیسرشرمیلا لاریف نے ملیریا کے خلاف جنگ میں گھانا کی پیش رفت کو سراہا۔انہوں نے گھانا کو بیماری کے خاتمے کے لیے درکار تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے عزم کا اعادہ کیا۔ لاریف نے کہا کہ ملیریا کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سیاسی عزم، تجدید اور مضبوط شراکت داری، مناسب وسائل جمع کرنے اور خاتمے کی حکمت عملی میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔