ملین مارچ شرکاء کی آمدورفت پرامن

   

جمعیتہ العلماء کا پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) ملک کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد میں منعقدہ ملین مارچ میں شرکت کرنے والے افراد کو علاقہ ٹولی چوکی میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔ مسجد بلال ٹولی چوکی میں جمعیت العلماء ہند شاخ ٹولی چوکی کے ذمہ داروں نے احتجاج میں شرکت کرنے والوں کی رہنمائی کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور احتجاج میں شرکت کیلئے دھرنا چوک جانے والے شہریوں کیلئے بڑی گاڑیوں کا انتظام کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کی گئی۔ ایک موقع پر جمع بڑے مجمع کو سنبھالنے میں الجھن کا شکار پولیس سے جمعیت کے افراد نے تعاون کرتے ہوئے مجمع کو قابو میں کیا۔ اس موقع پر اے سی پی آصف نگر مسٹر شیوا ماروتی کی قیادت میں پولیس کی جمعیت یہاں انتظامات کا جائزہ لے رہی تھی اور پولیس نے نوجوانوں کی تعداد ہجوم کو دیکھتے ہوئے جمعیت کے ذمہ داروں جن میں مولانا مصباح الدین قاسمی موجود تھے۔ سے خواہش کی گئی اور جمعیت نے مکمل تعاون کرتے ہوئے نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی اور پرامن انداز میں احتجاج کو جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں دھرنا چوک روانہ کیا۔ اس موقع پر مولانا مصباح نے بتایا کہ احتجاج کو پرامن انداز میں جاری رکھا جائے گا اور جمعیت العلماء ہند ٹولی چوکی شاخ مسلسل جدوجہد میں لگی ہوئی ہے۔