ملے پلی بڑی مسجد کورنٹائن سنٹر میں تبدیل

,

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے جامع مسجد معظم پورہ (ملے پلی بڑی مسجد ) میں کورنٹائن سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میں موجودہ علحدہ علحدہ جماعتوں کی تشکیل میں مصروف 30 افراد کو پہلے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں ان کی جانچ کی گئی اور نتائج منفی آنے کے بعد انہیں ملے پلی مرکز منتقل کیا گیا اور انہیں مرکز میں کورنٹائن کیا گیا جہاں مرکز کے اطراف پولیس کا سخت پہرہ اور نگرانی جاری ہے ۔۔