ملے پلی میں قتل کی سنگین واردات، علاقہ میں سنسنی، قاتل سائی کمار گرفتار، ڈی سی پی اے آر سرینواس کا بیان

   

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ملے پلی کے علاقہ میں قتل کی سنگین واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ رات دی گئے 23 سالہ نوجوان شیخ سعد حسین پر شرپسند نے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوبل ٹاکیز چوراہے پر سعد حسین انپے ساتھی عبدالمجید کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ایک شرپسند نے سعد حسین پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں شدید زخمی سعد حسین زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ اس سلسلہ میں ڈی سی پی ویسٹ زون جوائنٹ کمشنر مسٹر اے آر سرینواس نے بتایا کہ سعد حسین کو مجید نے زخمی حالت میں آصف نگر پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا جہاں پولیس کی مدد سے زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور جس کی شناخت نہیں ہوئی تھی اس نے سعد حسین پر چاقو سے حملہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں حملہ آور سائی کمار کو صبح کی اولین ساعتوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ سائی کمار عادی مجرم ہے جو مقدمات میں ملوث ہے۔ 5 مقدمات سیف آباد ، حبیب نگر اور ایک ایس آر نگر کے مقدمہ میں ملوث ہے۔ سائی کمار حالت نشہ میں تھا جس نے ایک چاقو کا وار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نشہ کی حالت میں کئے گئے جرم کی سزا بھی سخت ہوگی اور صد فیصد سزا دلائی جائے گی بلکہ عمر قید کی سزا کروائی جائے گی۔ سائی کمار 2018 میں پی ڈی ایکٹ کا سامنا کرچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائی کمار کو کل عدالتی تحویل میں پیش کیا جائے گا۔ع