’’مل کر احتیاط برتیں گے ‘‘کا السدیس کے ہاتھوں افتتاح

,

   

ریاض۔6مئی (سیاست ڈاٹ کام)صدر عام برائے امور مسجد حرام و مسجد نبویﷺ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام کی سلامتی کیلیے خصوصی فورس کے اسسٹنٹ کمانڈر شہزادہ بدر بن سعود آل سعود کے اشتراک سے مل کر احتیاط برتیں گے پیش رفت کا افتتاح کیا۔ رئاسہ عامہ کا ہدف یہ ہے کہ اس پروگرام کے تحت مسجد حرام میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو شامل کیا جائے ۔اس پیش رفت کے ذریعے مسجد حرام میں کام کرنے والے ملازمین کو کورونا وائرس ( کوویڈ – 19 ) سے بچاؤ کے لیے رئاسہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے بتائے گئے طریقہ کار سے آگا ہ کرنا ہے ساتھ ہی دونوں ہاتھوں کی جراثیم کشی اور ماسک کے استعمال کا درست طریقہ بتانا ہے۔رئاسہ نے کوشش کی ہے کہ تمام احتیاطی اقدامات کی پابندی کی جائے اور انہیں مسجد حرام کے اندر نافذ کیا جائے اور اس کے لیے رئاسہ نے اپنے تمام وابستگان ، ملازمین ، سیکوریٹی کے افراد اور مختلف شعبوں کے معاون اداروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے والی متعدد تکنیک کا استعمال کیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ہی جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کرنے والے جدید تھرمل کیمرے لگائے گئے ہیں تاکہ روزانہ ڈیوٹی پر آنے والوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے پہلے ہی معائنہ کرلیا جائے۔رئاسہ عامہ نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ان احتیاطی اقدامات پر ضرورعمل در آمد کرے گا کہ ایسا کرنے سے اللہ عزوجل کی مشیئت سے مسجد حرام کی حفاظت ہوگی اور اس کے اندر کام کرنے والوں کے بیچ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا ۔صدر عام نے مسجد حرام میں مغرب کی نماز سے قبل رہنما خطا ب بھی فرمایا۔اللہ اسے توفیق یاب کرے کیونکہ یہ کام تمام لوگوں کی سلامتی کے لیے کیا جارہا ہے۔