ممبئی۔ماریشس فلائٹ میں مسافر5 گھنٹے تک پھنسے رہے

   

ممبئی: ممبئی سے ماریشس جانے والی ایئر ماریشس کی پرواز ایم کے 749 میں ایک24فروری کو ایک حادثہ پیش آیا ۔پرواز میں خرابی کے باعث مسافرین کی طبیعت بھی خراب ہوگئی۔ ممبئی سے ماریشس جانے والی فلائٹ کے انجن میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی۔ ماریشس جانے والی پرواز سے پہلے مسافر اپنے مقررہ وقت پر صبح 3.45 بجے فلائٹ میں سوار ہوئے مسافروں کو سوار ہونے کے بعد فلائٹ کے انجن میں خرابی کا علم ہوا۔ انجن فیل ہونے کے بعد فلائٹ میں موجود کسی مسافر کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔فلائٹ میں خرابی کے باعث اندر کا ایئرکنڈیشنر چلانے میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ بھی مکمل طور پر بند ہو گیا۔ تمام مسافر 5 گھنٹے سے زائد وقت تک فلائٹ کے اندر بیٹھے رہے۔ اس دوران جہاز میں سوار ایک 78 سالہ شخص اور دیگر کئی چھوٹے بچوں کو سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔

جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے لگی۔