ممبئی۔ ایک شخص کو ’26/11کی طرح دہشت گرد حملہ‘ کے دھمکی آمیز پیغام کے معاملے میں گرفتارکیاگیا

,

   

مذکورہ پیغام میں کہاگیاہے کہ چھ افراد ہندوستان میں اس حملے کو انجام دیں گے۔ فوری عمل کے ساتھ ممبئی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں بھی ہل چل میں اگئی ہیں۔


ممبئی۔ شہر کی ٹریفک پولیس کو موصول ہونے والے ”26/11جیسے‘’دپشت گرد حملے کی دھمکی کے ضمن میں ہفتہ کی رات دیر گئے ویرار علاقے سے ممبئی پولیس کرائم برانچ نے ایک فرد کو اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ممبئی پولیس ہفتے کے روز پاکستانی نژاد نمبر سے ممبئی پولیس ٹریفک کنٹرول کے واٹس ایپ نمبر پر موصول ہونے والے ”26/11جیسے“ شہر میں دہشت گرد حملہ کے واٹس ایپ انتباہ پیغام کی جانچ کررہی ہے۔مذکورہ پیغام میں کہاگیاہے کہ چھ افراد ہندوستان میں اس حملے کو انجام دیں گے۔

فوری عمل کے ساتھ ممبئی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں بھی ہل چل میں اگئی ہیں۔اس واٹس ایپ پیغام میں 26نومبر2008کو پیش ائے حملہ کی یادوں کو دہرایاگیاہے جو پاکستان کے دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ نے ممبئی بھر انجام دئے تھے۔

ایک ایسے وقت میں یہ پیش رفت ہوئی جب ریاست کے رائے گڑھ ضلع می ہری ہریش وار بیچ پر اے کے47رائفلوں ار آتشی اسلحہ لیز ایک کشتی جمعرات کے روز دستیاب ہونے کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

کشتی کی بازیابی کے بعد مہارشٹرا پولیس کو چوکس رہنے کا حکم دیاگیاہے۔مہارشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس کے بموجب وہ کشتی ایک آسڑیلیائی شہری کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”سمندر میں کشتی کا انجن ٹوٹ گیا‘ لوگوں کو ایک کوریاکشتی کے ذریعہ بچالیاگیاہے۔وہ اب ہری ہریشوار بیچ پر پہنچی ہے۔

مجوزہ تہوارکے موسم کے مدنظر پولیس او رانتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم دیاگیاہے“۔ پاکستان سے سمندری راستے لشکر طیبہ کے دہشت گرد26/11کے روز ائے اور سینکڑوں لوگوں بشمول 18سکیورٹی جوانوں کو ماردیاتھا‘ اس واقعہ کے میں ممبئی کے اندر بہت سارے لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔

بعدازاں این ایس جی اور ملک کی اہم کمانڈودستوں کے بشمول سلامتی دستوں نے نو دہشت گردوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔ زندہ پکڑے جانے والوں میں اجمل قصاب واحد دہشت گرد تھا۔ نوسال بعد21نومبر2012کو اس کوبھی پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔