ممبئی انڈینز واپسی کرے گی:بمراہ

   

مبئی۔ ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل 2014 کا آغاز لگاتار پانچ ہار کے ساتھ کیا تھا اس کے باوجود وہ ناک آؤٹ تک پہنچی تھی اس کے بعد ٹیم نے آئی پی ایل 2015 کا آغاز چار ہارکے ساتھ کیا اور خطاب اپنے نام کیا۔اگر کوئی ٹیم خراب شروعات کوجھیلنے اورواپسی کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے تو وہ ممبئی انڈینز ہی ہے لیکن یہ سب تاریخ ہے اور جسپریت بمراہ موجودہ دن یعنی آئی پی ایل 2022 پر توجہ مرکوزکرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ ممبئی انڈینز لڑائی جاری رکھیں گے اوآگے جانے کا راستہ بھی تلاش کرلیں گے۔