ممبئی انڈینس کی لگاتار 5 ویں شکست ، پنجاب کامیاب

   

پونے : آئی پی ایل ڈیفنڈنگ چمپینس ممبئی انڈینس کو جاریہ آئی پی ایل سیزن میں آج لگاتار پانچویں شکست ہوئی اور اس کا کھاتہ کھلنا باقی ہے جبکہ پنجاب کنگز نے یہاں رات کے مقابلے میں 12 رنز سے جیت درج کرائی۔ ٹاس ممبئی نے جیتا۔ ماینک اگروال زیرقیادت پنجاب نے 198/5 اسکور کئے۔ اوپنر و کیپٹن ماینک نے 52 اور شکھر دھون نے 70 رنز بنائے۔ ممبئی اننگز میں کپتان روہت شرما 28 پر آوٹ ہوگئے۔ ڈیوالڈ برویس اور سوریہ کمار یادو نے زبردست چھکوں کے ساتھ 49 اور 43 رنز بنائے مگر ٹیم 186/9 تک محدود رہی۔