ممبئی اور تھانے میں دفعہ 144 نافذ

   

ممبئی:مہاراشٹرا میں جاری سیاسی بحران کے درمیان پولیس نے ہفتہ کو باغی شیوسینا ایم ایل ایز کے دفاتر پر حملے کو ناکام بنانے کے لئے ممبئی اور تھانے میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دیے ۔ شیوسینکوں نے پونے اور ممبئی میں باغی ایم ایل اے کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی اور پوسٹروں کو پھاڑ دیا۔ پولیس نے تمام تھانوں کو امن و قانون برقرار رکھنے کی ہدایت دی ۔

شیوسینا کے باغی ایم ایل اے تانا جی ساونت کے دفتر میں شیوسینکوں کی توڑ پھوڑ
پونے : مہاراشٹر کے پنے میں ہفتہ کی صبح تقریباً 100 شیوسینکوں نے باغی شیوسینا ایم ایل اے تانا جی ساونت کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔تقریباً 100 شیوسینک مصروف کٹراج چوک پر واقع ساونت پلازہ میں جمع ہوئے جہاں شیو سینا کے ایم ایل اے تانا جی ساونت کی شوگر فیکٹری اور کالج واقع ہے ۔شیو سینا کے کارپوریٹر وشال دھنواڑے اور دیگر کی قیادت میں ناراض شیو سینکوں نے ایم ایل اے ساونت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دفتر کے پورے فرنیچر اور شیشے کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا، اور ‘ساونت تو غدار ہے ، ہم شیو سینک ہیں’ کے نعرے لگائے ۔پونے کے شیوسینک اس وقت مشتعل ہوئے جب ساونت نے ایکناتھ شندے گروپ میں شمولیت اختیار کی، جو اس وقت گوہاٹی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے ۔