ممبئی میٹرو پراجکٹ کیلئے جندل اسٹینلیس اسٹیل کی سپلائی

   

ممبئی : حکومت کی ‘میک ان انڈیا’ پہل کو آگے بڑھاتے ہوئے ، جندل اسٹینلیس نے ممبئی میٹرو لائن 2 اے اور 7 کے فیز II کے لیے بیرونی پینل، کار باڈی، اسٹرکچرل، روف، انٹیریر، انڈر فریم اور اسٹینلیس اسٹیل کی دیگر اپیلی کیشن کے لئے اسٹینلیس اسٹیل کی سپلائی کی ہے ۔اس پروجیکٹ کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ یہ میٹرو لائن آج سے عوام کے لیے شروع ہو گئی ہے ۔ جندل سٹین لیس نے ممبئی میٹرو کے اس پروجیکٹ کے لیے اعلیٰ معیار کے اسٹینلیس اسٹیل گریڈ 301ایل این کو مختلف ٹیمپر اور 2 جے فنشز میں فراہم کیا۔ جنوری 2021 میں شروع ہونے والی یہ سپلائی ڈسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔