یکناتھ شنڈے کے مہارشٹرا چیف منسٹر بننے کے بعد پیرکے روز امیت شاہ نے پہلی مرتبہ ممبئی کا دورہ کیاتھا۔
ممبئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت کے ممبئی دورے کے دوران کی ان کی سکیورٹی کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور آندھرا پردیش کے ایک ایمن پی کا پی ایم ہونے کا مبینہ ڈھونگ کرنے والے ایک شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔
مہارشٹرا کے دھولے کا رہنے والے ملزم ہیمنت کمار کو پیر کے روزملبار ہلز پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد منگل کے دن پانچ دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیاگیاتھا۔
پولیس کے بموجب مذکورہ ملزم کو بطور منسٹری برائے داخلی امور(ایم ایچ اے) کے مبینہ رکن کی حیثیت سے مہارشٹرا چیف منسٹر یکناتھ شنڈے اور ان کے نائب دیویندر فنڈناویس کے مکانات کے باہر بھی دیکھا گیاتھا اور وہ ربن ٹیاگ بھی اپنے ساتھ رکھے ہوئے تھا۔اس شخص کو ان دونوں مقامات پر بھی دیکھا گیاہے جہاں پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تقاریب منعقد ہونے والے تھے۔
مہارشٹرا میں ہوم منسٹر کی سکیورٹی میں غفلت اس وقت سامنے ائی ان کے پہلے ددورے کے دوران سامنے ائی جب پولیس نے جانچ کی کہ مذکورہ ملزم کا شاہ کی سکیورٹی کی فہرست میں نہیں ہے۔
مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد30جولائی کے روز یکناتھ شنڈے کے مہارشٹرا چیف منسٹر بننے کے بعد پیرکے روز امیت شاہ نے پہلی مرتبہ ممبئی کا دورہ کیاتھا۔