ممبئی میں بحریہ کی خاتون ٹرینی کی خودکشی

   

ممبئی: بحریہ کی ایک خاتون اگنی ویر ٹرینی نے ممبئی میں مبینہ طور پر پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔ ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی اور کہا کہ اس واقعہ سے متعلق جانکاری متوفیہ کے والدین کو دے دی گئی ہے ۔ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ اہلکار نے کہاکہ ہمیں جائے واقع سے کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا ہے ۔ متاثرہ کے موبائل فون کی جانچ کی جا رہی ہے۔ متاثرہ آئی این ایس ہملا میں زیر تربیت تھی۔ مالوانی پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
آسام میں 1.8 کلوگرام منشیات ضبط
گوہاٹی: آسام پولیس نے منگل کو کامروپ ضلع کے گوری پور سے 1.8 کلو گرام ہیروئن ضبط کی۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ٹی ایف آسام نے کامروپ ضلع کے گوری پور میں ایک کارروائی کرکے 1.8 کلوگرام ہیروئن برآمد کی۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ٹویٹر پر کہاکہ”آپریشن کے دوران دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔