ممبئی میں زیر تعمیر عمارت منہدم،تین افراد ہلاک

   

ممبئی : ممبئی کے شمال مغربی مضافاتی علاقے بوریولی میں ایک زیر تعمیر عمارت کی 16ویں منزل سے گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص کی حالت نازک ہے ۔ ایک 24 منزلہ زیر تعمیر عمارت کی 16ویں منزل پر باندھے گئے بانس کے سہارے گر گئے جس کے نتیجے میں چار مزدور زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پر کاندیولی کے شتابدی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے تین کو مردہ قرار دے دیا گیا، جب کہ چوتھے متاثر کی حالت تشویشناک ہے۔بی ایم سی اہلکار نے مزید کہا کہ حادثہ کے بارے میں الرٹ ہونے کے بعد، سٹی فائر بریگیڈ، پولیس اور شہری ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ دو فائر انجنوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔ بوریولی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر نند ساونت نے بتایا کہ ابھی تک، انہوں نے بوریولی میں ایک زیر تعمیر عمارت میں تین مزدوروں کی موت کے حوالے سے حادثاتی موت کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔