ممبئی میں عصمت ریزی کا شکار خاتون کی موت

   

ممبئی۔ ممبئی کے ساکی ناکا علاقہ میں جمعہ کو درندگی کا شکار ہوئی خاتون نے ہفتہ کو ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق مغربی مضافاتی علاقہ کے ساکی ناکا علاقہ میں کل جس 32سالہ خاتون کی درندگی کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی، اس نے آج راجہ واڈی ہاسپٹل میں دوپہر 12بجے دم تو ڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کی عصمت دری کرنے والا ملزم موہن چوہان نے خاتون کی شرمگاہ پر لوہے کی سلاخ سے چوٹ پہنچائی تھی، جس سے خاتون کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا۔ متاثرہ نے آج علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی بی کی مدد سے ملزم کو کل ہی گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307اور 376کے تحت معاملہ درج کیا ہے ، لیکن اب پولیس نے دفعہ 302کے تحت بھی معاملہ درج کرلیا ہے ۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے آج کہاکہ لوگوں میں اتنی بے دردی آتی کہاں سے ہے ۔ سمجھ نہیں آتا۔