ممبئی ۔20؍ستمبر ( ایجنسیز )ممبئی کے کوسٹل روڈ پر اتوار کی صبح تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بی ایم ڈبلیو کار پل سے نیچے گر گئی اور اس میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کار مرین ڈرائیو سے حاجی علی کی جانب کوسٹل روڈ پر جا رہی تھی۔ تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع صبح 5.20 بجے کوسٹل روڈ کنٹرول روم سے ملی تھی۔ میڈیاکے مطابق حادثے کے بعد کار میں سوار چاروں افراد کو نائر ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے ان کی حالت کی جانچ کی۔ ڈاکٹروں نے کار میں سوار 3 افراد کو ’براؤٹ ڈیڈ‘ (اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موت) قرار دیا۔