ممبئی ،28،جون (یواین آئی) شمال مشرقی ممبئی کے گنجان آبادی والے علاقے کرلا ایسٹ کے نائیک نگر میں پیر کی رات دیر گئے ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے دو افراد کے موت کی اطلاع ہے ۔ جبکہ ابتدائی طور پر 20 سے زائد افراد کوملبے سے نکالا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق، پیر کی رات تقریباً 11:50 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس موقع پر موجود ہے جب کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ دریں اثنا، مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ اس واقعہ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے ، ٹھاکرے نے کہا کہ جب بھی بی ایم سی نوٹس جاری کرے ، عمارتوں کو خالی کر دیا جائے ، ورنہ ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ انہوں نے عمارت گرنے پر کارروائی کرنے پر مزید زور دیا۔مہاراشٹر کے وزیر نے کہاکہ چاروں عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے۔
لیکن لوگ وہاں رہتے ہیں۔ ہماری ترجیح سب کو بچانا ہے ۔ ہم ان عمارتوں کو خالی کرانے اور گرانے کا جائزہ لیں گے تاکہ آس پاس کے لوگ پریشان نہ ہوں۔