حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) ممبئی میں چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ کے موقع پر گلابی رنگ میں خیر مقدمی پوسٹرس اور بیانرس دیکھے گئے۔ مختلف علاقوں میں ادھو ٹھاکرے ، شرد پوار، بال ٹھاکرے اور کے سی آر کی تصاویر کے ساتھ بڑے فلیکسی لگائے گئے تھے جن پر مراٹھی زبان میں خیرمقدمی الفاظ درج تھے۔ چیف منسٹر کی سرکاری قیامگاہ اور شرد پوار کی قیامگاہ کے راستہ میں کے سی آر کے استقبال کیلئے پوسٹرس و بیانرس لگائے گئے تھے جو مہاراشٹرا میں مقیم کے سی آر کے پرستاروں اور ٹی آر ایس کے حامیوں نے لگائے تھے۔ ’ کے سی آر سَر کا مہاراشٹرا میں استقبال ہے۔‘ چیف منسٹر کے ہمراہ موجود قائدین کا کہنا ہے کہ ممبئی میں جگہ جگہ کے سی آر کے استقبال میں پوسٹرس سے کے سی آر کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ر