ممبئی ناگپور ایکسپرس ویاحادثہ میں 12کی موت23زخمی

,

   

بلدانہ میں مشہور سیلانی بابا کی درگاہ پر حاضری کے بعد ناسک میں متاثرین اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔
چھترا پتی سمبھا جی نگر۔ پولیس نے کہاکہ اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں ممبئی ناگپور سمرودھی ایکسپر س وے پر وجئے پورا کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک کے سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پیش آنے والے حادثے میں کم ازکم 12افراد کی موت اور 23دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ایک عہدیدار نے کہاکہ تقریبا1.15بجے کے وقت پر حادثہ پیش آیاجب مذکورہ مسافر بس بلدانا سے ناسک بذریعہ چھتراپتی سمبھا جی نگر(ارونگ آباد) درگاہ پر حاضری کے بعد روانہ ہورہی تھی۔

مذکورہ اہل کار نے کہاکہ ”بس بلدانا سے چھترا پتی سمبھا جی نگر ائی اور ہائی وے کے ایک جانب کچھ وقت کے لئے ٹہری ہوئی تھی اور اچانک ایک ٹرک پیچھے سے آکر اس سے ٹکرایا۔

حادثے میں کم ازکم 12ہلاک اور 23زخمی ہوئے ہیں“۔بلدانہ میں مشہور سیلانی بابا کی درگاہ پر حاضری کے بعد ناسک میں متاثرین اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔

مذکورہ اہلکار نے کہاکہ زخمیو ں کو چھترا پتی سمبھا جی نگر کے اسپتالوں میں داخل کیاگیابعض کوناسک لایاگیاجبکہ شدید زخمی لوگوں کوپونے لے جایاگیاہے۔

مرنے والے متاثرین میں دو نابالغ بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں میں اٹھ عورتیں ہیں جو ممبئی ناگپورسمردھی ایکسپریس وے پر جمبر گاؤں ٹول بوتھ سے کچھ ہی فاصلے پر پیش آیا جو اس قسم کے حادثات کے لئے کافی بدنام مقام ہے۔