ممبئی: مہاراشٹر میں ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں چہارشنبہ کو دو منزلہ دوکان میں آگ لگ گئی۔ آگ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ بائیکلہ ویسٹ میں سانکلی اسٹریٹ پر واقع ایک دوکان میں صبح 7.20 بجے آگ لگ گئی۔اہلکار نے بتایا کہ دکان میں رکھے جوتے ، چمڑے کا اسٹاک، ملبوسات، گھریلو سامان اور بجلی کے آلات جل کر خاک ہو گئے ۔آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے کم از کم نو فائر انجنوں کو موقع پر روانہ کیا۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔