ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر تنازعہ پولیس اور آلودگی کنٹرول بورڈ کو ہائیکورٹ کی نوٹس

   

ممبئی،3،جولائی(یواین آئی)بمبئی ہائی کورٹ نے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر تنازعہ پر ممبئی پولیس اور مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ممبئی پولیس حکام اور مہاراشٹرا آلودگی کنٹرول بورڈ کو پانچ مساجد کی طرف سے دائر ایک درخواست کے بارے میں نوٹس جاری کیا گیا جس میں وہ لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹانے اور ان کے لائسنسوں کی عدم تجدید سے متعلق من مانی کارروائیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے حالیہ نفاذ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا استدلال ہے کہ کارروائیوں میں شفافیت کا فقدان ہے ، جس کی وجہ سے مذہبی سرگرمیوں میں بے جا مشکلات اور خلل پڑتا ہے ۔ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9، جولائی 2025 کو ہونے والی آئندہ سماعت تک ان مساجد کے خلاف کی گئی کارروائیوں سے متعلق ریکارڈ کے ساتھ ایک بیان حلفی جمع کرائے ۔ عدالت کی ہدایت کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے ۔