ممبئی کے آزاد میدان میں ششانت سنگھ کا ولولہ انگیز خطاب۔ ویڈیو

,

   

ممتاز اسٹانڈ اپ کامیڈین کونال کامرا نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”کیاکہنے ششانت“۔

دراصل مذکورہ ویڈیوسی اے اے‘ این آرسی‘ این پی آر کے خلاف ممبئی کے آزاد میدان میں ہوئے احتجاجی جلسہ عام کا ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے ممتا ز بالی ووڈ اداکار ششانت سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان کا مذاق اڑایا

جس میں انہوں نے کہاتھا کہ”احتجاج ہر ہندوستانی کا جمہور ی حق ہے‘ احتجاج کرنا چاہئے مگر بسیں نہیں جلائی جانی چاہئے“۔

جس کے جواب میں آزاد میدان سے خطاب کرتے ہوئے ششانت سنگھ نے کہاکہ ”احتجاج جمہوری حق ہے‘

احتجاج کرو‘ مگر بسیں مت جلاؤ‘ لوگو ں کو بھیڑ کے ہاتھوں ہلاک کرو‘ مگر بسیں مت جلاؤ‘ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف این ایس اے لگاؤ‘ مگر بسیں مت جلاؤ‘ لوگ بہت ہیں مگر بسیں کم ہیں“۔

اسی پر مشتمل ششانت سنگھ کا یہ ویڈیوکافی وائرل ہورہا ہے۔

ضرور دیکھیں ویڈیو