٭ ممبئی کے آٹو ڈرائیور ستیہ وان گیتے نے اپنے آٹو کو کئی چیزوں سے لیس کیا ہے جن میں واش بیسن، ڈیسک ٹاپ مانیٹر، پینے کا صاف پانی اور موبائیل فون چارجنگ پوائنٹس شامل ہیں۔ ستیہ وان گیتے کا کہنا ہیکہ وہ ایک کیلو میٹر تک سفر کرنے پر سینئر سٹیزن یعنی بزرگ شہریوں کو چارج نہیں کرتا۔ اس کا کہنا ہیکہ وہ مسافرین کو بہتر خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے۔ اس نے اپنے آٹو کو ’’ممبئی فرسٹ ہوم سسٹم آٹو رکشہ‘‘ کا نام دیا ہے۔