ممبئی کے ایک شخص کو پڑوسیوں کو پھنسانے کے لئے پی ایف ائی کا حامی پوسٹر لگانے کے الزام میں گرفتاری

,

   

یہ واقعہ 24جون کو نوی ممبئی کا بتایاگیاتھاکہ ایک شخص نے ہاوزنگ کامپلکس کے اندر چند رہائش گاہوں کے باہر اسٹیکر چسپاں کیے تھے جس پر ’پی ایف ائی زندہ باد‘ اور’786‘لکھا ہوا تھا۔


ناوی ممبئی پولیس نے نیو پنویل کی ایک ہاوزنگ سوسائٹی کے 68سالہ سکریٹری کو گرفتار کرلیاجس نے سوسائٹی کے مسلمانوں کو جس کے ساتھ اس کا تنازعہ تھا پھنسانے کے لئے ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کی حمایت پرمشتمل مبینہ نعرے لگائے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہاوزنگ سوسائٹی کے عہدیداران او ربعض مکینوں میں جھگڑا ہوا جس کی وجہہ سے ملزمان نے پوسٹر چسپاں کردیاتاکہ مسلمان مکینوں پر الزام لگایاجاسکے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 24جون کو نوی ممبئی کا بتایاگیاتھاکہ ایک شخص نے ہاوزنگ کامپلکس کے اندر چند رہائش گاہوں کے باہر اسٹیکر چسپاں کیے تھے جس پر ’پی ایف ائی زندہ باد‘ اور’786‘لکھا ہوا تھا۔

جب مکینوں کو یہ معلوم ہوا کہ یہ شرارت دو بردادریوں کے درمیان میں نفرت کو ہوا دینے کے لئے کی جارہی ہے‘ تو انہوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کھنڈیشور پولیس اسٹیشن کو دی اور 24جون کو تعزیرات ہند کی دفعہ 153اے کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔

مذہب‘ نسل‘ جائے پیدائش‘ رہائش‘ زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان‘ ہم آہنگی کو برقرار کھنے کے لئے متعصبانہ کاموں کا ارتکاب کرنا) اس میں شامل ہے۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے احاطے میں لگے سی سی ٹی وی ویڈیو کاجائزہ لیااور انہوں نے دیکھا کہ سوسائٹی سکریٹری یکناتھ کیوالی مسلسل عمارت کے ٹریس پر جاتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تفتیش کار نے کہاکہ”ٹیرس پر پانی کے ٹینک پر”پی ایف ائی زندہ باد“کا اسٹیکربھی چسپاں کیاگیاتھا۔کیوالے بھی روزانہ کی بنیاد پرتھانے جاکر مسلسل پوچھ گچھ کے بارے میں پوچھا کرتا تھا۔

ایک افیسر نے کہاکہ ”ہاوزنگ سوسائٹی کے چند خاندانوں کے بارے میں تحفظات تھے۔ اس کی حرکات مشکوک لگیں اور جیساکہ ہم نے مزیدشواہد تلاش کیے‘ یہ واضح ہوگیاکہ کیولے ہی مجرم ہیں“۔ اس کے بعد اسے پوچھ تاچھ کے لئے تھانے بلایاگیا۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ تحقیقاتی ٹیم نے پھر اسے شواہد پیش کئے اور بھر پور تحقیقات کے باعث کیولے ٹوٹ گیااورمبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔انہوں نے ہاوزنگ سوسائٹی کے عہدیداروں اور بعض رہائشیوں کے درمیان اندرونی تنازعہ تھا۔

ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایاگیا کہ ”کیولے انہیں مشکل میں ڈالنا چاہتا تھا جس کی وجہہ سے اس نے ہرے اسکیج قلموں کا استعمال کیا اور 23جون کو صبح خفیہ طورپر گھومنے پھرنے کی کوشش کی‘ ایک کالعدم تنظیم کی حمایت کرنے والے اسٹیکرس چسپاں کیے“۔

اعتراف جرم کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔