ممبئی کے لوگوں کیلئے رات میں بھی کورونا ٹیکہ کاری کی سہولت

   

ممبئی: ممبئی کے لوگوں کو کورونا ٹیکہ کاری کی مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)نے شہر کے سبھی 24 وارڈوں میںشبینہ ٹیکہ کاری مرکز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کارپوریشن ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ ممبئی میں اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر بی ایم سی نے اہل شہریوں کے لیے شبینہ ٹیکہ کاری شروع کردی ہے ۔شہر میں ٹیکہ کاری کی رفتار میں تیزی لانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ شبینہ ٹیکہ کاری کے تحت بی ایم سی کی ایک سے دوسری جگہ جانے والی (موبائل) ٹیم یا ٹیکہ کاری مرکز شہر کے تمام وارڈوں میں 18.00 سے 22.00 بجے تک کھلا رہے گا۔