ممبئی کے پمپ ہاؤس میں آتشزدگی ،پانی کی فراہمی متاثر

   

ممبئی: ممبئی میں پانی کی فراہمی کے پمپ ہاؤس میں آتشزدگی کی وجہ شہر کے متعدد علاقوں میں فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔خصوصا جنوبی ممبئی اور مشرقی مضافاتی علاقوں کوآدھی رات سے پانی کی فراہمی بند کردی گئی۔کیونکہ پیر کو دیر گئے ۔بی ایم سی کے پیس واٹر پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی تھی۔ جنوبی ممبئی، وارڈز اے (قلابہ ا، کف پریڈ، نریمن پوائنٹ، چرچ گیٹ، فورٹ)، بی وارڈ (ڈونگری، عمرکھاڑی ) اور ای (مجگاؤں، ناگپاڑہ، بائیکلہ) میں پانی نہیں ملا۔مشرقی مضافاتی علاقوں میں، وارڈز ٹی (ملنڈ)، ایس وارڈ (نہور، بھانڈوپ اور وکرولی کے مشرقی حصے )، این وارڈ (گھاٹ کوپر، سروودیا نگر، نارائن نگر)، پورے ایم ایسٹ (دیونار، انوشکتی نگر، گوونڈی، مانخورد)، ایم۔ بی ایم سی ٹائمز آف انڈیا نے کہا کہ ویسٹ (چمبور، تلک نگر)، ایف۔ساؤتھ (پریل، سیوڑی، نائگام)، اور ایف۔نارتھ (ماٹونگا، سائن ،وڈالا ،انٹاپ ہل ، دھاراوی) کو 100 فیصد پانی کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، بی ایم سی نے کہاکہ ممبئی کے باقی حصوں بشمول پارٹس مغربی مضافاتی علاقوں میں 30فیصد پانی کی کٹوتی اور کم پریشر کا فراہمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تھانے اور بھیونڈی کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوں گے ۔ گزشتہ رات پمپنگ اسٹیشن کے ایک ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی۔ “ٹرانسفارمر کو بند کرنا پڑا… اسکی مرمت کرنے اور پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بحال کرنے میں وقت لگے گا، اس لیے پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔