ممبئی :ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کے وسطی علاقے میں واقع ایک کثیر المنزلہ کمرشل ٹاور میں جمعہ کو زبردست آگ لگ گئی۔ یہ راحت کی بات ہے کہ فی الحال اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔حکام کے مطابق لوئر پریل کے کملا ملز کمپاؤنڈ میں واقع ٹائمز ٹاور میں صبح 6.30 بجے کے قریب آگ لگی۔انہوں نے کہا کہ آگ فی الحال 15 منزلہ عمارت کی تیسری اور ساتویں منزل کے درمیان بجلی کے ڈکٹ تک محدود ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے ۔