پرتاپ گڑھ:ضلع کے تھانہ سانگی پور پولیس نے میمبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا پر گزشتہ ہفتہ کو ترقیاتی بلاک سانگی پور میں ہوئے قاتلانہ حملے کے معاملے میں منگل کو نو ملزمان کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ۔ایس ایچ او تشار دت تیاگی نے بتایا کہ ترقیاتی بلاک سانگی پور آڈیٹوریم میں ہفتہ کو منعقد غریب بہبود میلے میں کانگریس و بی جے پی کارکنوں میں مارپیٹ ہوئی تھی ۔اس معاملے میں بی جے پی میمبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا و انکے سرکاری محافظ و بی جے پی کارکنوں کی شکایت پر کانگریس لیڈر پرمود تیواری و میمبر اسمبلی ارادھنا مشرہ مونا سمیت دیگر حامیوں کے خلاف پانچ مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔