نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) ترنمول سربراہ اور مغربی بنگال کی سابق چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اپوزیشن کے ‘انڈیا’ اتحاد اجلاس کے ایک دن بعد اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں اپوزیشن اتحاد کے لحاظ سے اہم مانا جا رہا ہے ۔ انڈیا اتحاد اجلاس میں 23 پارٹیوں کے لیڈروں نے حصہ لیا تھا۔اجلاس میں ایس آئی آر، نیٹ امتحانات کی بے ضابطگیوں، سی بی ایس ای میں گڑبڑی اور دیگر قومی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ ملاقات میں سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی کو شیرنی کہہ کر مخاطب کیا۔ دونوں کی گلے ملنے کی تصویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔