ممتاز شاعر جناب رؤف خلش کا انتقال

   

حیدرآباد۔2 / جنوری (راست ) انتہائی افسوس کے ساتھ خبر دی جاتی ہے کہ حیدرآباد دکن کے جدید لب و لہجہ کے معروف شاعر حضرت سید رؤف خلش کا آج بعد مغرب انتقال ہوگیا ہےاور نماز جنازہ3/جنوری کو بعد نماز جمعہ مسجد گلزار نزد مرکزی انجمن مہدویہ جدید ملک پیٹ حیدرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدقین مسجد محی الدین النساء جدید ملک پیٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔مرحوم، پروفیسر غیاث متین مرحوم کے حقیقی بردارنسبتی اورممتاز شاعر سید یوسف روش، سیدمحمودسلیم سابقہ خوش نویس آندھراپردیش اردو اکیڈیمی کے برادر کلاں اور صحافی وشاعر سہیل عظیم اور سید اویس (مارکٹنگ منیجر روزنامہ اعتماد ) کے حقیقی تایا تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان مکرم نیاز (اسسٹنٹ ایکز یکیٹوانجنیئر محکمہ عمارات وشوارع) اور معظم راز(سروئیرسروے آف انڈیا) اور دختران شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9440059309اور 9553418500پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔