ممتاز ماہرامراضِ قلب ڈاکٹر حیدر خاں کا انتقال

   

حیدرآباد/9 جنوری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے سینئر ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر محمد حیدر خاں ساکن ریڈ ہلز کا آج انتقال ہو گیا ۔ ان کی عمر97 برس تھی۔ نماز جنازہ 10 جنوری بعد نماز فجر مسجد راحت مسکن ‘ خان محمد خان پرانا پل میں ادا کی جائیگی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند علی حیدر عرفان اور دو دختران شامل ہیں۔ ڈاکٹر حیدرخاں ادارہ میسکو کے بانیوں میں تھے اور وہ میسکو کے صدر رہے۔ مختلف امراض اور دیگر سماجی موضوعات پر انہوں نے پرانے شہر کے اردو گھر میں ماہانہ میسکو لیکچرس کی روایت شروع کی تھی جو کئی برسوں تک جاری رہی اور ان کے قریبی رفقاء میں ڈاکٹر محمد مجید خاں، ڈاکٹر اطہر حسین، ڈاکٹر محمد اعظم اور ڈاکٹر قمر حسین انصاری شامل ہیں۔ ڈاکٹر حیدر خاں اے پی کے پہلے کارڈیالوجسٹ ہیں جنہوں نے اوپن ہارٹ سرجری کا آپریشن بھی کیا تھا ۔ وہ سپرنٹنڈنٹ گاندھی ہاسپٹل بھی رہے۔ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک اے پی چیاپٹر کے کنوینر رہے۔ ڈاکٹر حیدر خاں کی سماجی، فلاحی اور طبی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ سے نوازا تھا۔ڈاکٹر حیدر خان سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائیٹی کے اعزازی سکریٹری بھی رہے ۔ تفصیلات کیلئے 9866142445 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ر