ممتاز مہر نفسیات گڈم جان ہیمنت کمار کو سائکالوجی ودیا کلارتنا ایوارڈ

   

ریاست کے ممتاز ماہر نفسیات اور ڈائرکٹر دی نیورانس حیدرآباد گڈم جان ہیمنت کمار کو انکی پیشہ وارانہ مہارت اور خاص طور پر تعلیم اور کھیل کود کے فروغ میں انکی نمایاں خدمات پر ’’سائکالوجی ودیا کلارتنا‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ کا کناڈا میوزیکل گروپ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب تھیاگ رایاگنا سبھا چکڑپلی حیدرآباد میں منعقد ہوئی جس میں معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسٹر ڈی وی راجو سابق ڈپٹی ڈائرکٹر NRSC/ISRO صدر کاکناڈا میوزیکل گروپ اور ٹی روی کمار سکریٹری و کرسپانڈنٹ کاکیناڈا میوزیکل گروپ کے مطابق مسٹر گڈم جان ہیمنت کمار کا شمار ملک کے ممتاز کنسلٹنٹ اپلائیڈ سائکالوجسٹس میں ہوتا ہے اور اس شعبہ میں پچھلے 35 برسوں سے وہ نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ خاص طور پر بچوں اور کمسن لڑکے لڑکیوں کے نفسیاتی مسائل کی بہتر انداز میں تشخیص کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔