ممتا بنرجی کا دارجلنگ میں سی اے اے کیخلاف احتجاجی مارچ

,

   

دارجلنگ ۔22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کو ملک کے متنازعہ قانون سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف چار کیلومیٹر طویل احتجاجی مارچ کی قیادت کی جس کا آغاز بھانو بھکتا بھون سے ہوا اور اختتام چوک بازار علاقہ میں ہوگا ۔ قبل ازیں ممتا بنرجی نے دس احتجاجی مارچ اور چھ ریالیوں کی قیادت کی تھی جو ریاست کے مختلف علاقوں میں منعقد کی گئی تھیں۔