ممتا حکومت نے کیا بڑا فیصلہ،مغربی بنگال میں ایک روپے سستا ہوا پٹرول اور ڈیزل

,

   

کولکاتہ: ملک بھر میں بڑھتی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر بحث جاری ہے ۔ اس درمیان مغربی بنگال حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکار نے رات نصف شب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے کی کمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ملک کے کئی شہروں میں موٹر ایندھنوں کی قیمتیں سو کا ہندسہ پار کر گئی ہیں ۔ اپوزیشن پارٹیاں اور عام لوگ مسلسل مرکزی حکومت پر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق وزیر خزانہ امت مترا نے ایندھن کی قیمتوں کو لے کر یہ جانکاری دی ہے ۔ ریاست کی راجدھانی کولکاتہ میں اتوار کو پٹرول کی قیمت 91 روپے 78 پیسے تھی جبکہ ڈیزل 84 روپے 56 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا ۔