مملکتی وزیر ریلویز کی گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن سے ملاقات

   


حیدرآباد ۔29 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر ریلویز و ٹیکسٹائیلز شریمتی درشنا جردوش نے آج راج بھون میںگورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کی۔ گورنر نے تلنگانہ میں زیر تکمیل مختلف ریلوے پراجکٹس اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حال ہی میں عوام کی جانب سے کی گئی نمائندگی کا حوالہ دیا جس میں سدی پیٹ کے کمرا ولی گاؤں میں ٹرینوں کے اسٹاپ کی سفارش کی گئی۔ اس علاقہ میں مندر کے درشن کو جانے والے افراد کو سہولت ہوگی۔ پدا پلی ضلع کے کتہ پلی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کو روکنے کی درخواست مقامی عوام کی جانب سے کی گئی ۔ چارمینار ایکسپریس کو حیدرآباد سے کنیا کماری تک توسیع دینے پر گورنر نے توجہ دلائی۔ مملکتی وزیر ریلویز نے گورنر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر مثبت اقدامات کا تیقن دیا۔ر