منا بھائی ایم بی بی ایس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرمپ نے کہیں ڈگری تو حاصل نہیں کی ہے؟

,

   

واشنگٹن۔منا بھائی ایم بی بی ایس فلم 2003میں ریلیز ہوئی تھی‘

تاہم ڈونالڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کے بموجب پوٹیس نے سالوں قبل مسابقتی امتحان میں ٹھیک اسی طرح کی نقل کی تھی جس طرح سنجے دت نے اس فلم میں کی ہے۔

منابھائی ایم بی بی ایس کی نقل کا انداز
مذکورہ فلم میں سنجے دت جنھوں نے منا بھائی کا کردا ر ادا کیاہے نے ایک ڈاکٹر کو ان کے بجائے میڈیکل انٹرنس امتحان لکھنے پر مجبور کرتے ہیں

 

YouTube video

اب میری ٹرمپ جو ڈونالڈ ٹرمپ کی بھتیجی ہیں نے انکشاف کیاہے کہ ان کے ایس اے ٹی امتحان کو کسی اور سے لکھانے کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ نے پیسے ادا کئے تھے۔

میری ٹرمپ نے اپنی کتاب ”ٹو مچ اور نیور انف۔ ہاؤ مائی فیملی کریڈیڈ دی ورلڈ س ڈینجرس میان“ میں اس بات کا انکشاف کیاہے

دیگر انکشافات
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق میری ٹرمپ کی مجوزہ کتاب ”ٹو مچ اور نیور انف۔ ہاؤ مائی فیملی کریڈیڈ دی ورلڈ س ڈینجرس میان“میں ”صدمات کے ڈراونے خواب‘ تباہ کن رشتوں اور بدسلوکی کی ایک اندوہناک داستان“ میں انکشاف کے دعوی کئے گئے ہیں

۔میری ٹرمپ جو ماہر نفسیات ہیں اس کتاب میں دلیل پیش کی ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کم عمری سے ہی جذبات تھی کیونکہ ان کی والدہ بیمار تھیں اور ان کے کاروباری والدبچوں کی کسی ذمہ داری کو پورا نہیں کیاتھا