مندر میں بڑے جانور کے پیر پائے جانے کے بعد کشیدگی

   

حیدرآباد : رین بازار میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے مندر میں بڑے جانور کے پیر پھینک دیئے۔ بتایا گیا کہ اسپیشل برانچ سے وابستہ کانسٹبل سرینواس جو علاقہ کا معائنہ کررہے تھے نے آج ہنومان مندر کے پاس بڑے جانور کے پیر دیکھے اورمقامی پولیس کو آگاہ کیا۔ اطلاع ملنے پر انسپکٹر رین بازار پولیس پی وینکٹیش اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں پہونچ گئے اور بڑے جانور کے پیروں کو ہٹادیا۔ واقعہ کے بارے میں پتہ چلنے پر مندر کمیٹی کے ارکان اور مقامی افراد بھی جمع ہوگئے۔ انسپکٹر نے کہاکہ اُنھیں شبہ ہے کہ کوئی آوارہ کتے نے یہ پیر کھینچ کر مندر میں لایا ہوگا جبکہ شرپسندی کے امکان کو مسترد کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔