مندر کے روبرو تلاوت قرآن کی دھمکی پر مقدمہ

   

علیگڑھ : اذان ۔ ہنومان چالیسا کے بارے میں لاؤڈاسپیکر تنازعہ دن بدن شدت اختیار کررہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کی ویمنس ونگ کی لیڈر روبینہ خان نے کہا ہیکہ اگر ہندو کارکنان علیگڑھ میں 21 چوراہوں پر ہنومان چالیسا پڑھتے ہیں تو مسلم خواتین مندروں کے روبرو قرآن مجید کی تلاوت کریں گے۔ روبینہ کے خلاف سیول لائنس پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہیکہ وہ اشتعال انگیز تقاریر کررہی ہیں۔