منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے: وزیر اعظم مودی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے عہدیداروں کو عوامی شرکت کے جذبے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ طریقہ غذائی قلت سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔مودی دہلی میں سشما سوراج بھون میں منعقدہ اسسٹنٹ سکریٹری پروگرام 2022 کے اختتامی اجلاس میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے 2020 بیچ کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم کو اسسٹنٹ سکریٹریوں نے آٹھ اسکیموں نیوٹریشن مہم اور ماہی گیری سمیت پریزنٹیشن پیش کیں۔