منشیات سونگھنے والی چینی گلہریاں

   

بیجنگ: آپ ایکسپریس نیوز کے انہی صفحات پر منشیات محسوس کرنے والے چوہوں اور کتوں کا ذکر پڑھ چکے ہیں مگر چین نے اب گلہریوں کو تربیت دی ہے کہ وہ اپنی حسِ شامہ سے کئی طرح کی منشیات کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔چینی شہر چونگ چنگ کے محکمہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری اپنی جنگ میں اب گلہریوں سے مدد لینا شروع کی ہے۔ اس ضمن میں 6 گلہریوں کا پہلا دستہ تیار ہے کیونکہ وہ سونگھنے کی غیرمعمولی حِس رکھتی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلہریوں کی تربیت کرنے والے ماہر یِن جِن نے بتایا کہ اس کام میں جس ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے وہ ملکی سطح پر تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تربیت کا پورا طریقہ بھی چینی ماہرین کا اخذ کردہ ہے۔ تاہم انہیں پہلے مختلف منشیات سونگھنے کی تربیت دی گئی تھی۔